اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیراہتمام نےشنل جونیئر تائےکوانڈو چیمپئن شپ 26 سے29 اکتوبر تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھےلی جائے گی۔ پی ٹی ایف کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق اےونٹ مےں ملک بھر سے قریباً 350 جونےئر کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے، چیمپئن شپ مےں شریک کھلاڑیوں کے درمیان انڈر15اور انڈر17 کیٹگریز کے …
قومی جونیئر تائیکوانڈو چیمپئن شپ 26 اکتوبر سے شروع ہو گی
اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیراہتمام نےشنل جونیئر تائےکوانڈو چیمپئن شپ 26 سے29 اکتوبر تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھےلی جائے گی۔ پی ٹی ایف کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق اےونٹ مےں ملک بھر سے قریباً 350 جونےئر کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے، چیمپئن شپ مےں شریک کھلاڑیوں کے درمیان انڈر15اور انڈر17 کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں جنہیں بروقت مکمل کر لیا جائے گا۔









