یورپین ممالک پر 2026ءورلڈکپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے بڈ جمع کرانے پر پابندی عائد

زیورخ ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے یورپین ممالک پر 2026ءمیں شیڈول ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے بڈ جمع کرانے پر پابندی عائد کر دی۔ فیفا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورلڈ گورننگ باڈی نے فیفا روٹیشنل پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ 2026ءمیں شیڈول عالمی کپ کیلئے کوئی بھی یورپین …

زیورخ ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے یورپین ممالک پر 2026ءمیں شیڈول ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے بڈ جمع کرانے پر پابندی عائد کر دی۔ فیفا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورلڈ گورننگ باڈی نے فیفا روٹیشنل پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ 2026ءمیں شیڈول عالمی کپ کیلئے کوئی بھی یورپین ممالک بولی نہیں لگائے گا۔ ورلڈ گورننگ باڈی کے فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ 2018ءاور 2022 میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کے دو کنفڈریشنز میزبان ممالک بھی میگا ایونٹ کیلئے بڈ جمع کرانے کے اہل نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ 2026ءمیں ہونے والے ایونٹ میں ٹیموں کی تعداد بھی 40 یا 48 تک بڑھانے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے تاہم حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

Leave a Reply