مردان/اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی حملوں اور یلغار کی سیاست نہیں کی، ہم نے پرچی اور ووٹ کی طاقت اور سیاست سے کامیابی حاصل کی ، مخالفین برچھی اور انتشار کی سیاست کی باتیں کرتے ہیں، رائیونڈ پر حملے میں ناکامی کے بعد اسلام آباد پر حملہ کرنے …
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا مردان میں جلسہ عام سے خطاب

مزید خبریں
مردان/اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی حملوں اور یلغار کی سیاست نہیں کی، ہم نے پرچی اور ووٹ کی طاقت اور سیاست سے کامیابی حاصل کی ، مخالفین برچھی اور انتشار کی سیاست کی باتیں کرتے ہیں، رائیونڈ پر حملے میں ناکامی کے بعد اسلام آباد پر حملہ کرنے والے عمران خان 30 اکتوبر کو نظر نہیں آئیں گے ،سازش کے ذریعہ گڑ بڑ کی باتیں کرنے والے عوام کے ہمدرد نہیں ہو سکتے، عوام ان سے 2018ءکے انتخاب میں بدلہ لیں گے۔ اتوار کو مردان شیر گڑھ میں عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی محبت اور جوش و خروش کو دیکھ کر میرا دل کرتا ہے کہ میں کھل کر بات کروں اور ہمیں ایسا کرنا چاہئے، ایک پاکستانی دوسرے پاکستانی کے ساتھ دل کی بات کرتا ہے کیونکہ پاکستانی کی حیثیت سے ہمارے دکھ اور خوشیاں ایک ہی ہے، ہماری خوشی اور غمی مشترک ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ پاکستانی تکلیف میں ہوں اور وزیراعظم چین سے سوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اور عوام کا رشتہ دکھ اور درد اور خوشی کا رشتہ ہے،







