اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کو ہدایت کی ہے کہ ضرورت مند کاشتکاروں کیلئے باضابطہ مالیاتی اداروں کے ذریعے قابل برداشت کریڈٹ لائن کا مربوط دیہی ترقی کا منصوبہ پیش کیا جائے۔ ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلی اور آبی وسائل کے مسائل پر قابو پاتے ہوئے اناج پر انحصار میں کمی اور اعلیٰ قدر کی حامل مصنوعات پر توجہ …
وزیراعظم نوازشریف کی وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کو ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کو ہدایت کی ہے کہ ضرورت مند کاشتکاروں کیلئے باضابطہ مالیاتی اداروں کے ذریعے قابل برداشت کریڈٹ لائن کا مربوط دیہی ترقی کا منصوبہ پیش کیا جائے۔ ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلی اور آبی وسائل کے مسائل پر قابو پاتے ہوئے اناج پر انحصار میں کمی اور اعلیٰ قدر کی حامل مصنوعات پر توجہ بڑھانے کیلئے وزارت کے وسیع پالیسی فریم ورک اور متنوع منصوبہ کو سراہتے ہوئے انہوں نے بعض ایسے شعبوں کی نشاندہی کی جہاں وزارت کی جانب سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں زراعت کی پیداواری بنیاد کو وسعت دی جا سکے۔ وزیراعظم نے وزارت کو ہدایت کی کہ اس معاملہ پر ایک ہفتے کے اندر جامع پریذنٹیشن تیار کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے زرعی شعبے میں بہت زیادہ افرادی قوت مصروف عمل ہوتی ہے








