تہران ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) ایران کے وزیرخارجہ نے اپنے آئیوری کوسٹ کے ہم منصب سے ملاقات کی ہے جس میںمختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ کا عزم ظاہر کیا گیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کا دورہ کرنے والے آئیوری کوسٹ کے وزیر خارجہ عبداللہ بامری نے تہران میں وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ محمد جواد …
ایران کے وزیرخارجہ کی آئیوری کوسٹ کے وزیر خارجہ سے ملاقات

مزید خبریں
تہران ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) ایران کے وزیرخارجہ نے اپنے آئیوری کوسٹ کے ہم منصب سے ملاقات کی ہے جس میںمختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ کا عزم ظاہر کیا گیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کا دورہ کرنے والے آئیوری کوسٹ کے وزیر خارجہ عبداللہ بامری نے تہران میں وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ محمد جواد ظریف نے اس موقع پر کہا کہ ایران آئیوری کوسٹ کو اپنے سائنسی اور علمی تجربات منتقل کر نے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان عالمی سطح پر تعاون بڑھانے اور منشیات کی سمگلنگ کے خلاف مشترکہ جد وجہد کی ضرورت پر زور دیا۔








