پاکستان سٹیٹ آئل کی بعد از ٹیکس آمدن میں 506 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):پاکستان اسٹیٹ آئل ( پی ایس او) کی بعد از ٹیکس آمدن میں رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں506 فیصد نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستانی سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جولائی تا مارچ کے بعد پی ایس او کو 3008 ملین روپے خالص آمدن ہوئی تھی تاہم …

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):پاکستان اسٹیٹ آئل ( پی ایس او) کی بعد از ٹیکس آمدن میں رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں506 فیصد نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستانی سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جولائی تا مارچ کے بعد پی ایس او کو 3008 ملین روپے خالص آمدن ہوئی تھی تاہم رواں مالی سال میں جولائی تا مارچ کے دوران کمپنی کی بعد از ٹیکس آمدنی 18242 ملین روپے تک بڑھ گئی۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی نو مہینوں کے دوران پی ایس او کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 15234 ملین روپے یعنی 506 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 6.41 روپے کے مقابلہ میں 38.86 روپے فی حصص تک پہنچ گئی۔