طبی مصنوعات کی برآمدات میں مارچ کے دوران 47 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):مارچ 2021ء کے دوران طبی مصنوعات کی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2021ء کے دوران برآمدات کا حجم 115.8 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مارچ 2020ء کے دوران طبی مصنوعات کی برآمدات سے 78.9 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح مارچ 2020ء کے مقابلہ میں مارچ 2021ء کے دوران طبی مصنوعات …

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):مارچ 2021ء کے دوران طبی مصنوعات کی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2021ء کے دوران برآمدات کا حجم 115.8 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مارچ 2020ء کے دوران طبی مصنوعات کی برآمدات سے 78.9 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح مارچ 2020ء کے مقابلہ میں مارچ 2021ء کے دوران طبی مصنوعات کی قومی برآمدات میں 36.9 ملین ڈالر یعنی 46.82 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔