ابوظہبی ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز مصباح الحق کالی آندھی کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے اور صرف 4 رنز کے فرق سے کیریئر کی 11ویں سنچری بنانے سے محروم رہ گئے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں مصباح الحق نے ڈٹ کر حریف باﺅلرز کا مقابلہ …
مصباح الحق کالی آندھی کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نروس نائنٹیز کا شکار

مزید خبریں
ابوظہبی ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز مصباح الحق کالی آندھی کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے اور صرف 4 رنز کے فرق سے کیریئر کی 11ویں سنچری بنانے سے محروم رہ گئے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں مصباح الحق نے ڈٹ کر حریف باﺅلرز کا مقابلہ کیا، وہ کیریئر کی گیارہویں سنچری سے صرف چار رنز کی دوری پر تھے کہ گبرائل نے انہیں ایل بی ڈبلیو آﺅٹ کر کے پویلین کی راہ دکھائی، اسطرح وہ 96 کے انفرادی سکور پر آﺅٹ ہو گئے۔








