پاکستان کی ابوظہبی ٹیسٹ پر گرفت مضبوط

ابو ظہبی۔ 23 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان کی ابوظہبی ٹیسٹ پر گرفت مضبوط ہوگئی، مصباح الیون نے میچ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 114 رنز بنا لئے اور اسے 342 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے، سمیع اسلم 50 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جبکہ اظہر علی 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی …

ابو ظہبی۔ 23 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان کی ابوظہبی ٹیسٹ پر گرفت مضبوط ہوگئی، مصباح الیون نے میچ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 114 رنز بنا لئے اور اسے 342 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے، سمیع اسلم 50 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جبکہ اظہر علی 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 228 رنز خسارے کے ساتھ 224 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، یاسر شاہ نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 106 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو اس کا کوئی بھی بیٹسمین پاکستانی باﺅلرز کو جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 224 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی

Leave a Reply