پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 61 رنز سے ہرا دیا

ابوظہبی۔13جون (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی نے ڈیوڈ ملر کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 61 رنز سے ہرا دیا۔ کوئٹہ کی ٹیم 198 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ ڈیوڈ ملر کو 73 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔ شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلے گئے لیگ کے 19 ویں میچ میں پشاور زلمی نے …

ابوظہبی۔13جون (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی نے ڈیوڈ ملر کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 61 رنز سے ہرا دیا۔
کوئٹہ کی ٹیم 198 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ ڈیوڈ ملر کو 73 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔ شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلے گئے لیگ کے 19 ویں میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔
ڈیوڈ ملر نے 46 گیندوں پر چھ چھکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے۔ کامران اکمل 59 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ محمد نواز نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔ کپتان سرفراز احمد 36 اور صائم ایوب 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ محمد عرفان نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔