پاکستان میں 1,72,308ایکڑ رقبہ پر آم کی کاشت کی جاتی ہے ،زرعی ماہرین

راولپنڈی۔20جون (اے پی پی):زرعی ماہرین نے کہاہے کہ پاکستان میں 1,72,308ایکڑ رقبہ پر آم کی کاشت کی جاتی ہے ،پاکستان آم کے زیر کاشت رقبے کے لحاظ سے دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے ، صوبہ پنجاب میں آم کا زیرکاشت رقبہ ایک لاکھ 11 ہزار 432 ایکڑ ہے ۔ پاکستان میں آم کی سالانہ پیداوار 20 لاکھ میٹرک ٹن ہے جس میں سے صرف صوبہ پنجاب میں 13 لاکھ …

راولپنڈی۔20جون (اے پی پی):زرعی ماہرین نے کہاہے کہ پاکستان میں 1,72,308ایکڑ رقبہ پر آم کی کاشت کی جاتی ہے ،پاکستان آم کے زیر کاشت رقبے کے لحاظ سے دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے ، صوبہ پنجاب میں آم کا زیرکاشت رقبہ ایک لاکھ 11 ہزار 432 ایکڑ ہے ۔

پاکستان میں آم کی سالانہ پیداوار 20 لاکھ میٹرک ٹن ہے جس میں سے صرف صوبہ پنجاب میں 13 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد پیداوار حاصل ہوتی ہے۔

مجموعی طور پر پاکستان میں اس وقت اعلیٰ معیار اور بہترین لذت کے حامل آم کی تقریباً دو سو سے زیادہ اقسام کاشت کی جاتی ہیں جبکہ ان میں سے 20 اقسام کے آم تجارتی مقاصد کے لئے کاشت کئے جاتے ہیں تاکہ انہیں برآمد کر کے زرمبادلہ حاصل کیا جاسکے۔