یوئیفا یورپیئن چیمپئن شپ، انگلینڈ اور یوکرین کے درمیان کوارٹر فائنل (کل)کھیلا جائے گا

158
انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی نے پہلی بار یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا ، فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں اطالوی کلب انٹر میلان کو 0-1 سے شکست دی

روم۔3جولائی (اے پی پی):یوئیفا یورپیئن چیمپئن شپ کا چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل (کل) اتوار کو اولمپک سٹیڈیم، روم میں کھیلا جائے گا جس میں انگلینڈ اور یوکرین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

ناک آئوٹ مرحلے میں انگلینڈ نے جرمنی کو 0-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ یوکرین نے سویڈن کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔