اٹلی اور سپین نے یوئیفا یورپیئن چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

86
انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی نے پہلی بار یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا ، فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں اطالوی کلب انٹر میلان کو 0-1 سے شکست دی

میونخ۔3جولائی (اے پی پی):اٹلی نے بیلجیئم اور سپین نے سوئٹزرلینڈ کو شکست دے کر یورپیئن فٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ یوئیفا کے زیر اہتمام میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

فٹ بال ارینا، میونخ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں اٹلی نے بیلجیئم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے نکولو بریلا نے 31 ویں اور لورینزو انسائن نے 44 ویں منٹ میں گول کیا۔ بیلجیئم کی جانب سے واحد گول رومیلو لوکاکو نے کیا۔

اس سے قبل کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں سپین نے سوئٹزر لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد پینلٹیز پر ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔