ہرارے۔8جولائی (اے پی پی):بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف ہرارے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 468 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، محمد اللہ نے 150 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، تسکین احمد 75 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، بلیسنگ موزا رابانی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، زمبابوے نے 1 وکٹ کے نقصان پر 114 رنز بنا لئے۔ بدھ کو زمبابوے اور بنگلہ دیش کے مابین …
ہرارے ٹیسٹ، بنگلہ دیش پہلی اننگز میں 468 رنز بنا کر آئوٹ، زمبابوے نے 1 وکٹ کے نقصان پر 114 رنز بنا لئے

مزید خبریں
ہرارے۔8جولائی (اے پی پی):بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف ہرارے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 468 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، محمد اللہ نے 150 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، تسکین احمد 75 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، بلیسنگ موزا رابانی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، زمبابوے نے 1 وکٹ کے نقصان پر 114 رنز بنا لئے۔
بدھ کو زمبابوے اور بنگلہ دیش کے مابین ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بنگلہ دیش نے 294 رنز آٹھ وکٹوں کے نقصان پر اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔ محمد اللہ اور تسکین احمد نے مل کر بنگلہ دیش کے سکور کو آگے بڑھایا۔ دونوں بلے بازوں نے 9ویں پر 191 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ محمد اللہ نے 278 بالوں پر 150 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 17 چوکے شامل ہیں جبکہ تسکین احمد 75 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔
زمبابوے کی طرف سے فاسٹ بائولر بلیسنگ موزا رابانی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ڈونلڈ ٹریپانو اور وکٹر نیائوچی نے دو دو جبکہ رچرڈ نگاراوا اور ملٹن شنبا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ زمبابوے نے دوسرے کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 114 رنز بنا لئے۔
اوپنر ملٹن شنبھا 41 رنز بنا کر آئوٹ ہونے والے واحد کھلاڑی ہیں۔ کیٹانو 33 اور کپتان برینڈن ٹیلر 37 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ بنگلہ دیش کی طرف سے واحد وکٹ مہدی حسن نے حاصل کی۔








