پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو گرین شرٹس کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل

لندن۔9جولائی (اے پی پی):پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ ہفتہ کو لارڈز ، لندن میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستانی ٹیم ان …

لندن۔9جولائی (اے پی پی):پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ ہفتہ کو لارڈز ، لندن میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستانی ٹیم ان دنوں دورہ انگلینڈ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 8 سے 20 جولائی تک تین ون ڈے اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کریں گے جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں شاداب خان (نائب کپتان)، فخر زمان، شاہین آفریدی، حسن علی، محمد رضوان اور فہیم اشرف شامل ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم مایہ ناز آل رائونڈر بین سٹوکس کی قیادت میں میدان میں اترے گی ۔

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل عالمی وبا کورونا نے انگلش ٹیم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، سکواڈ میں شامل تین کھلاڑیوں اور عملے کے چار اراکین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پوری ٹیم کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا تھا ۔

تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل 10 جولائی کو لارڈز جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 13 جولائی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز 16 جولائی سے شروع ہو گی۔

مزید خبریں