انڈس موٹر کمپنی اپنی پیدواری صلاحیتوں میں 20 فیصد اضافہ کرے گی، علی اصغر جمالی

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) اپنی پیدواری صلاحیتوں میں 20 فیصد اضافہ کرے گی۔ آئی ایم سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی نے کہا ہے کہ انڈس موٹر کمپنی نے گاڑیوں کی طلب میں اضافہ کے پیش نظر اپنی پیداواری صلاحیتوں میں 20 فیصد اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے پروڈکشن پلانٹ کی پیدواری استعداد اپریل 2022 تک …

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) اپنی پیدواری صلاحیتوں میں 20 فیصد اضافہ کرے گی۔ آئی ایم سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی نے کہا ہے کہ انڈس موٹر کمپنی نے گاڑیوں کی طلب میں اضافہ کے پیش نظر اپنی پیداواری صلاحیتوں میں 20 فیصد اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی کے پروڈکشن پلانٹ کی پیدواری استعداد اپریل 2022 تک بڑھا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پروڈکشن پلانٹ کی توسیع پر 30 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی جبکہ مقامی طور پر ہائی برڈ گاڑیاں تیار کرنے کے حوالہ سے انڈس موٹر کمپنی 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی جس سے ہائی برڈ گاڑیاں سو فیصد مقامی طور پر ہی تیار کی جائیں گی۔

 

مزید خبریں