طرابلس۔24اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے کہا ہے کہ لیبیا کے ساحل پر 198 غیر قانونی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا کر لیبیا واپس لایا گیا ہے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ گزشتہ روز 2کشتیوں پر سوار198غیر قا نونی تارکین کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا کر واپس لیبیا پہنچا دیا …
لیبیا کے ساحل پر 198غیرقانونی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا، اقوا م متحدہ

مزید خبریں
طرابلس۔24اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے کہا ہے کہ لیبیا کے ساحل پر 198 غیر قانونی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا کر لیبیا واپس لایا گیا ہے۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ گزشتہ روز 2کشتیوں پر سوار198غیر قا نونی تارکین کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا کر واپس لیبیا پہنچا دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ غیرقانونی تارکین غیرمعیاری کشتیوں میں سوار ہوکر بحیرہ روم عبور کرنا چاہتے تھے اور ان کی کشتیاں کسی وقت بھی سمندر کی تیز لہروں کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوسکتی تھیں ۔
واضح رہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کے لیے یورپ روانگی کا ایک پسندیدہ مقام بن گیا ہے جو بحیرہ روم کو عبور کر کے یورپی ساحلوں پر جانا چاہتے ہیں۔








