میچ میں عبرتناک شکست کے بعد مسلمانوں کے خلاف متعصب بھارتیوں کا گھناونا چہرہ بری طرح بے نقاب

نئی دہلی۔25اکتوبر (اے پی پی):دبئی میں گزشتہ روز پاک۔ بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ کرکٹ میچ کے آغاز سے قبل بھارتی ٹیم نے "بلیک لائیوز میٹر" تحریک کے ساتھ مخصوص انداز میں جھک کر اظہار یکجہتی کیا۔بھارت میچ بری طرح ہار گیا اور پاکستان کو کسی بھی آئی سی سی ورلڈ کپ میں اپنے روایتی حریف کے خلاف پہلی فتح حاصل ہوئی ۔ میچ میں عبرتناک شکست کے بعد مسلمانوں …

نئی دہلی۔25اکتوبر (اے پی پی):دبئی میں گزشتہ روز پاک۔ بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ کرکٹ میچ کے آغاز سے قبل بھارتی ٹیم نے "بلیک لائیوز میٹر” تحریک کے ساتھ مخصوص انداز میں جھک کر اظہار یکجہتی کیا۔بھارت میچ بری طرح ہار گیا اور پاکستان کو کسی بھی آئی سی سی ورلڈ کپ میں اپنے روایتی حریف کے خلاف پہلی فتح حاصل ہوئی ۔

میچ میں عبرتناک شکست کے بعد مسلمانوں کے خلاف متعصب بھارتیوں کا گھناونا چہرہ بری طرح بے نقاب ہوگیا۔’’الجزیرہ نیوز ‘‘کے مطابق دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں جونہی میچ ختم ہوا پاکستان کی کامیابی کی خوشی منانے والے بعض کشمیری طالب علموں پر بھارت میں حملہ کیا گیا۔

شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے ایک مسلمان کھلاڑی محمد شامی تک کو سوشل میڈیا پر گالیاں دی گئیں حالانکہ کپتان ویرات کوہلی نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے بھارت کو آوٹ کلاس کیا۔ ‏کرکٹ میچز اکثر اوقات دونوں جوہری ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی کو بڑھا دیتے ہیں جنہوں نے 1947 سے برطانیہ سے آزادی کے بعد سے تین جنگیں لڑی ہیں۔

بھارت کی مغربی ریاست پنجاب میں ضلع موہالی کے کالج میں زیر تعلیم ایک کشمیری نوجوان مزمل نے الجزیرہ کو بتایا کہ جونہی کرکٹ میچ ختم ہوا ان کے ہاسٹل کے باہر بیس کے قریب غنڈوں کا ایک گروپ جمع ہوگیا، انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد ان کے دوستوں کو اپنے تحفظ کے خوف سے زبردستی دوسرے دوست کے گھر جانا پڑا، کرکٹ ایک کھیل ہے اور کسی بھی ٹیم کی حمایت کرنا ہر فرد کی مرضی ہے جو کچھ بھی ہمارے ساتھ ہوا وہ بہت غلط ہوا۔

جموں و کشمیر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے ترجمان ناصر خوہامی نے پاکستان کی جشن منانے والے کشمیریوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں یہ سب کرنا خودکش تھا۔ انہوں نے کہا کہ میچ کے بعد بھارت بھر میں کم از کم چودہ کشمیری طالب علموں پر حملہ کیا گیا۔