اقوام متحدہ ۔26اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے ایتھوپیا کے علاقہ ٹیگرے میں کشیدگی میں مسلسل اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔چینی خبر رساں ادارے نے اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (او سی ایچ اے)کےایک بیان کے حوالے سے بتایا کہ ٹیگرے کے وسطی قصبہ ادوا اور مائی تسبری میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 3 شہری زخمی ہو گئےبیان میں بتایا …
اقوام متحدہ کا ایتھوپیا کے علاقہ ٹیگرے میں کشیدگی میں مسلسل اضافے پر اظہار تشویش

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔26اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے ایتھوپیا کے علاقہ ٹیگرے میں کشیدگی میں مسلسل اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔چینی خبر رساں ادارے نے اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (او سی ایچ اے)کےایک بیان کے حوالے سے بتایا کہ ٹیگرے کے وسطی قصبہ ادوا اور مائی تسبری میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 3 شہری زخمی ہو گئےبیان میں بتایا گیا کہ ٹیگرے کے جنوبی علاقہ میں متعدد مقامات پرمسلسل کشیدگی جاری ہے جس کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں ۔
او سی ایچ اے نے کہا کہ اقوام متحدہ تمام فریقین کو بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے ان کی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کراتی ہے۔ادارے نےتمام فریقین پر زور دیا کہ وہ ٹیگرے، امہارا اور عفار میں امدادی سامان کی فراہمی کے لیے ان علاقوں تک رسائی اور امدادی کارکنوں کی آزادانہ اور پائیدار نقل و حرکت کی سہولت فراہم کریں ۔








