شاہ سلمان کی جمعرات کو نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل

ریاض۔2نومبر (اے پی پی):خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نےجمعرات کو ملک بھر میں نماز استسقاءکی ادائیگی کی اپیل کی ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق شاہی دیوان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے اپیل کی گئی ہے کہ ملک بھر میں جمعرات کو نماز استسقاء کا اہتمام کرتے ہوئے سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم …

ریاض۔2نومبر (اے پی پی):خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نےجمعرات کو ملک بھر میں نماز استسقاءکی ادائیگی کی اپیل کی ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق شاہی دیوان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے اپیل کی گئی ہے کہ ملک بھر میں جمعرات کو نماز استسقاء کا اہتمام کرتے ہوئے سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو تازہ کیا جائے اور اللہ سے باران رحمت کے لیے دعائیں کی جائیں۔

توبہ واستغفار ،ذکر اذکار،صدقات وخیرات، نوافل کا اہتمام، رجوع اللہ اور زیادہ سے زیادہ عبادت کی جائے تاکہ اللہ کی رحمت کے نزول کے دروازے کھل سکیں۔خادم الحرمین الشریفین نے اللہ سے دعا کی ہے کہ وہ اپنے بندوں پر خصوصی فضل وکرم فرماتے ہوئے رحمت کی بارش نازل فرمائے۔واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت بعض علاقوں میں کئی ماہ سے موسم خشک ہے اور لوگ بارش کو ترس گئے ہیں۔