امریکا فوجی طاقت کا غلط استعمال ترک،دوسرے ملکوں کی خودمختاری کا احترام کرے،چین

بیجنگ۔3نومبر (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ امریکا کو فوجی طاقت کے غلط استعمال کی پالیسی ترک کرتے ہوئے دوسرے ممالک کی خود مختاری ، علاقائی سالمیت کا احترام اور امن و استحکام کے تحفظ کے لیے مزید کام کرنا چاہیے۔چینی ریڈیو کے مطابق یہ بات وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین ایک نیوز بریفنگ کے دوران کہی۔ انھوں نے کہاکہ امریکا اپنی فوجی طاقت کے غلط استعمال …

بیجنگ۔3نومبر (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ امریکا کو فوجی طاقت کے غلط استعمال کی پالیسی ترک کرتے ہوئے دوسرے ممالک کی خود مختاری ، علاقائی سالمیت کا احترام اور امن و استحکام کے تحفظ کے لیے مزید کام کرنا چاہیے۔چینی ریڈیو کے مطابق یہ بات وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین ایک نیوز بریفنگ کے دوران کہی۔

انھوں نے کہاکہ امریکا اپنی فوجی طاقت کے غلط استعمال کی پالیسی ترک کرے،دوسرے ممالک کی خود مختاری، علاقائی سالمیت کا احترام اور امن و استحکام کے تحفظ کے لیے مزید کام کرے ۔

چینی ریڈیو کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا حال ہی میں کہنا تھا کہ افغانستان کی غیر مستحکم صورتحال کے دوران امریکانے ازبکستان، کرغزستان اور دیگر ممالک میں اپنی فوج کی تعیناتی کی کوشش کی لیکن انھوں نے صاف انکار کر دیا۔

رواں سال جون میں روسی اور امریکی رہنماؤں کی ملاقات کے موقع پر روس نے واضح کیا تھا کہ وہ وسطی ایشیائی ممالک میں امریکی فوجی اڈے کے قیام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے ۔

وانگ وین بین نے کہا کہ مذکورہ ممالک شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان ہیں،علاقائی امن و استحکام کا تحفظ تنظیم کا مشترکہ ہدف ہے ، اس ضمن میں متعلقہ ممالک کے درمیان خاطر خواہ تعاون جاری ہے ۔