چینی میڈیکل ٹیم کو کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں خدمات انجام دینے پر سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

بیجنگ۔3نومبر (اے پی پی):چینی میڈیکل ٹیم کو کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں خدمات انجام دینے پر سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ چانگ پیپلز فرسٹ میڈیکل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم کو ووہان میں چائنا تھری گورجز کارپوریشن(سی جی ٹی اے) کے صدر دفتر میں منعقدہ ایک ایوارڈ تقریب میں خصوصی تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ طبی ٹیم کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں ایک سال سے زیادہ خدمات انجام دینے کے بعد حال …

بیجنگ۔3نومبر (اے پی پی):چینی میڈیکل ٹیم کو کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں خدمات انجام دینے پر سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ چانگ پیپلز فرسٹ میڈیکل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم کو ووہان میں چائنا تھری گورجز کارپوریشن(سی جی ٹی اے) کے صدر دفتر میں منعقدہ ایک ایوارڈ تقریب میں خصوصی تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

طبی ٹیم کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں ایک سال سے زیادہ خدمات انجام دینے کے بعد حال ہی میں پاکستان سے ہو بے ای واپس آئی تھی۔چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر صوبہ ہوبے ای کے سینئر رہنماؤں اور حکام کے ساتھ شرکت کی۔

اس موقع پر سی جی ٹی کے اسسٹنٹ پریزیڈنٹ ہونگ وینہاؤ نے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیراتی پیشرفت اور پاکستان میں وبا کورونا وائرس کی روک تھام اور کنٹرول میں یچانگ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم کے تعاون کے بارے میں بتایا۔اپنے ریمارکس میں سفیر معین الحق نے میڈیکل ٹیم کے ہر رکن کو ایک چمکتا ہوا ستارہ اور چین پاکستان دوستی اور یکجہتی کا سفیر قرار دیتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے پاکستانی میں بے لوث اور وقف خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ معین الحق نے پاکستان میں ہائیڈرو پاور کے اہم منصوبوں کو انجام دینے اور خاص طور پر وبا کوروناوائرس کے دوران کام کے تسلسل اور کارکنوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے پرسی جی ٹی کی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔بعد ازاں سفیر معین الحق نے میڈیکل ٹیم کے ارکان کو خصوصی تعریفی اسناد پیش کیں۔