بیجنگ۔4نومبر (اے پی پی):چینی سکالرنے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 20 کروڑ عوام کے مسائل کے حل کے لیے 120 ارب روپے کا ریلیف پیکج ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے عزم کی طرف مثالی اور معاون قدم ثابت ہو گا۔ سائوتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس ا ینڈ لا میں وزٹنگ پروفیسر اور چارہار انسٹی ٹیوٹ کے سینئر فیلو چینگ ژزہونگ نے جمعرات …
وزیراعظم عمران خان کا ریلیف پیکج پاکستان کے فلاحی ریاست بننے کی طرف مثالی اور معاون قدم ثابت ہوگا،چینی سکالر

مزید خبریں
بیجنگ۔4نومبر (اے پی پی):چینی سکالرنے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 20 کروڑ عوام کے مسائل کے حل کے لیے 120 ارب روپے کا ریلیف پیکج ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے عزم کی طرف مثالی اور معاون قدم ثابت ہو گا۔
سائوتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس ا ینڈ لا میں وزٹنگ پروفیسر اور چارہار انسٹی ٹیوٹ کے سینئر فیلو چینگ ژزہونگ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریر پڑھنے کے بعد اس بات کا احساس ہوا کہ وہ عام عادمی کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے بہت فکرمند ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے انہوں نے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا جو عوامی خدمت کی حکومت کے نظریے کی مکمل عکاسی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بار وزیر اعظم نے مہنگائی سے متاثر عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے فلاحی پیکج کا اعلان کیا۔ 120 ارب روپے کے سبسڈی پروگرام کے تحت اہل خاندان آئندہ 6 ماہ کے لیے 30 فیصد کم قیمت پر گھی، آٹا اور دالیں خرید سکیں گے اور یہ پروگرام ملک کو فلاحی ریاست بننے کی طرف لے جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ مشکلات عارضی ہیں اور پاکستانی عوام کی مسلسل کوششوں اور چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے دوست ممالک کی مدد سے ان پر قابو پایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ درست پالیسی کی وجہ سے پاکستانی حکومت کی جانب سے معاشی سرگرمیوں کو مکمل طور پر بند کرنے کی بجائے سمارٹ لاک ڈاؤنز کے نفاذ سے اب پاکستان کی معیشت تیزی سے سنبھل رہی ہے اور برآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے جبکہ روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترسیلات زر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سکڑ کر جی ڈی پی کے 0.6 فیصد پر آ گیا ہے جو ایک دہائی میں سب سے کم ہے۔چینی سکالر نے کہا کہ ترقی مطلق اصول ہےجب تک ہم ترقی پر کرتے رہیں گے تمام مسائل حل ہوں گے۔اب پاکستان اقتصادی ترقی پر توجہ دے رہا ہے اور اپنی معاشی طاقت کو جامع طور پر بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے جو لوگوں کے معیار زندگی کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے سازگار ہے۔








