شنگھائی ۔7نومبر (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے شنگھائی میں نورینکو گروپ کےسربراہ لوئی دشان سے ملاقات کی اور ا ن کی کمپنی کو پاکستان کے تیل و گیس، ہائوسنگ، ریلوے اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔نورینکو سرکردہ چینی سرکاری ادارہ ہے جو فوجی اور سویلین مصنوعات کی وسیع رینج میں مہارت رکھتا ہے۔ اس کی پاکستان میں مضبوط موجودگی ہے …
چین میں پاکستانی سفیر معین الحق کی شنگھائی میں نورینکو گروپ کے سربراہ سے ملاقات

مزید خبریں
شنگھائی ۔7نومبر (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے شنگھائی میں نورینکو گروپ کےسربراہ لوئی دشان سے ملاقات کی اور ا ن کی کمپنی کو پاکستان کے تیل و گیس، ہائوسنگ، ریلوے اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔نورینکو سرکردہ چینی سرکاری ادارہ ہے جو فوجی اور سویلین مصنوعات کی وسیع رینج میں مہارت رکھتا ہے۔
اس کی پاکستان میں مضبوط موجودگی ہے اور وہ کئی اہم دفاعی اور سویلین منصوبوں کو عملی جامہ پہنا رہی ہے۔ اسی کمپنی نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین بھی بنائی تھی۔سفیر حق نے کہا کہ پاکستان نورینکو کے ساتھ اپنی طویل شراکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
انہوں نے کمپنی پر پاکستان میں تیل و گیس، ہائوسنگ، ریلوے اور کان کنی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے پر زور دیا ۔ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریق باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے مصروف عمل رہیں گے۔








