لیبیا میں 57 غیر قانونی تارکین وطن رہا،یو این ایچ سی آر

58

طرابلس۔12نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے ایک حراستی مرکز سے 57 غیر قانونی تارکین وطن کو رہا کر دیا گیا ہے۔

چینی خبر رساں دارے نےآئی او ایم تنظیم کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ یو این ایچ سی آر نے 57 تارکین وطن کو عین زار کے ا حراستی مرکز سے رہا کرنے میں مدد فراہم کی ہے جن میں بچے ، طبی مسائل میں مبتلا افراد بھی شامل تھے جنہیں اکتوبر میں لیبیا کی سکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا گیا تھا۔

ان تارکین وطن کا تعلق اریٹیریا، ایتھوپیا، صومالیہ اور سوڈان سے تھا۔یو این ایچ سی آر نے رہائی میں تعاون پر لیبیا کے حکام کا شکریہ ادا کیااور امید ظاہر کی کہ زیر حراست دیگر افراد کو بھی جلد رہا کیا جائے گا۔