ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کے حجم میں کمی

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کا حجم 66.07 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت …

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کا حجم 66.07 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.35 فیصدکم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی برآمدات پرمال برداری اخراجات کا کل حجم 72.91 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ستمبر2021 میں برآمدات پرمال برداری اخراجات کاحجم 22.96 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں یہ حجم 22.99 ملین ڈالررہاتھا۔مالی سال 2021 میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاکل حجم 219.82 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی برآمدات کاحجم 7.241 ارب ڈالرریکارڈکیا گیاہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 35.24 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی برآمدات کاکل حجم 5.35 ارب ڈالرریکارڈ کیاگیاتھا۔