دیہی ترقی مضبوط معیشت، پائیدار خوشحالی اور قومی استحکام کی بنیاد ہے،گورنر سندھ

"گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ دیہی ترقی مضبوط معیشت، پائیدار خوشحالی اور قومی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، دیہی علاقوں کی ترقی ہی ملک کی مجموعی ترقی کی ضمانت ہے۔”

کراچی۔ 06 جولائی (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے عالمی یومِ دیہی ترقی پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ دیہی ترقی مضبوط معیشت، پائیدار خوشحالی اور قومی استحکام کی بنیاد ہے۔

پیر کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کسانوں اور کاشتکاروں کی فلاح، زرعی پیداوار میں اضافے اور دیہی ترقی کے لیے متعدد موثر اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جدید زرعی ٹیکنالوجی، آسان زرعی قرضوں اور کسان دوست پروگرامز کے ذریعے زرعی شعبے کو مزید مستحکم بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی یومِ دیہی ترقی ہر کاشتکار کی خوشحالی، ہر گائوں کی ترقی اور مضبوط دیہی معیشت کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔گور نر سندھ نے مزید کہا کہ دیہی خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور انہیں بہتر معاشی مواقع فراہم کرنا حکومت کی اہم ترجیح ہے۔

مزید خبریں