بیجنگ۔19نومبر (اے پی پی):چینی صدرشی جن پھنگ چین اور آسیان ممالک کے درمیان ڈائیلاگ پراسس کو 30 سال مکمل ہونے پر 22 نومبر کو وڈیو لنک اجلاس کی صدارت کریں گے۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چن ینگ نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ چینی صدر چین اور آسیان ممالک کے درمیان ڈائیلاگ پراسس کو 30 سال مکمل ہونے پر 22 نومبر کو وڈیو لنک اجلاس میں شرکت کریں گے۔