بھوبنیشور۔21نومبر (اے پی پی):پاکستان نے جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے پریکٹس میچ میں چلی کو بآسانی0۔3 سے ہرا دیا۔ پنلٹی شوٹ آئوٹ کے دونوں سیشن بھی جیت لئے۔ پی ایچ ایف کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارت کے شہر بھوبنیشور میں کھیلے گئے پریکٹس میچ میں پاکستان نے چلی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0۔3 سے شکست دے دی۔
قومی ٹیم کی طرف سے کپتان رانا وحید، عبدالحنان اور معین شکیل نے 1۔1 گول کیا۔ پریکٹس میچ کے اختتام پر پنلٹی شوٹ آئوٹ کے 2 سیشن بھی منعقد ہوئے جس میں پاکستان جونیئرز نے عمدہ کارکردگی کی بدولت دونوں سیشنز میں چلی جونیئرز کو بالترتیت1۔4 اور 2 ۔5 گول سے شکست دے دی۔
پاکستان اپنا دوسرا پریکٹس میچ (کل) پیر کو کینیڈا کے خلاف کھیلے گا۔ جونیئر ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 24 نومبر سے ہو گا اور پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ جرمنی کے خلاف کھیلے گی۔