لیبیا سے 71 مہاجرین کینیڈا میں آکر آباد ہوئے، اقوام متحدہ رپورٹ

151

اقوام متحدہ ۔22نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے کہا کہ71 مہاجرین لیبیا سے کینیڈا میں آکر آباد ہوئے۔ یو این ایچ سی آر کی طرف سے جاری ٹویٹ کے مطابق اقوام متحدہ 71 پناہ گزین جن میں 37 بچے بھی شامل ہیں، کو انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے تعاون سے لیبیا سے کینیڈا میں آ باد کیا گیا۔

ٹویٹ کے مطابق اس گروپ میں شام، سوڈان، فلسطین اور صومالیہ کے خاندان شامل تھے۔لیبیا میں اس وقت یواین ایچ سی آرمیں 41,404 مہاجرین پناہ کی تلاش میں ہیں ۔ لیبیا 2011 میں لوگ رہنما معمر قذافی کے خاتمے کے بعد سے عدم تحفظ اور افراتفری کا شکار ہے،

جس کی وجہ سے شمالی افریقی ملک ان غیر قانونی تارکین وطن کے لیے روانگی کا ایک پسندیدہ مقام بنا ہوا ہے جو بحیرہ روم کو عبور کر کے یورپی ساحلوں تک جانا چاہتے ہیں۔آئی او ایم کے مطابق اس سال اب تک مجموعی طور پر 29,427 غیر قانونی تارکین وطن کو بچایا جا چکا ہےجبکہ 490 ہلاک اور 736 وسطی بحیرہ روم کے راستے لیبیا کے ساحل سے لاپتہ ہو گئے ہیں۔