جونیئر ہاکی ورلڈکپ، پاکستان اپنا تیسرا اور آخری پول میچ (کل) ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا

بھوبنیشور۔27نومبر (اے پی پی):جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان اپنا تیسرا اور آخری پول میچ (کل) اتوار کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا۔ ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام 12 ویں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے بھارت کے شہر بھوبنیشور میں جاری ہیں۔ قومی جونیئر ٹیم گروپ ڈی میں ارجنٹائن، مصر اور جرمنی کے ساتھ شامل ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان کو جرمنی کے ہاتھوں 2-5 سے شکست …

بھوبنیشور۔27نومبر (اے پی پی):جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان اپنا تیسرا اور آخری پول میچ (کل) اتوار کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا۔ ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام 12 ویں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے بھارت کے شہر بھوبنیشور میں جاری ہیں۔

قومی جونیئر ٹیم گروپ ڈی میں ارجنٹائن، مصر اور جرمنی کے ساتھ شامل ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان کو جرمنی کے ہاتھوں 2-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے مصر کو 1-3 سے شکست دی۔

پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا اور آخری پول میچ (کل) اتوار ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گی۔