نئی دہلی۔28نومبر (اے پی پی):بھارت میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے8 ہزار774 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد34572523سے تجاوز کر گئی ہے ، ملک میں621نئی ہلاکتوں کے بعد اب تک4لاکھ68 ہزار554 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ چینی ذرائع ابلاغ نے بھارتی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کے لحاظ …
بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 ہزار774 نئے کیس،621 نئی ہلاکتیں رپورٹ

مزید خبریں
نئی دہلی۔28نومبر (اے پی پی):بھارت میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے8 ہزار774 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد34572523سے تجاوز کر گئی ہے ، ملک میں621نئی ہلاکتوں کے بعد اب تک4لاکھ68 ہزار554 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
چینی ذرائع ابلاغ نے بھارتی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، کورونا وائرس کے فعال کیسزکی مجموعی تعداد105691ہے،وائرس سے متاثرہ33998278افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔








