اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):قومی ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کے لئے پرعزم ہے، ٹورنامنٹ14 دسمبر سے بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں شروع ہو گا جس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی ایک ورلڈ کلاس ٹورنامنٹ ہوگا جس میں قومی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ …
قومی ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کے لئے پرعزم

مزید خبریں
اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):قومی ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کے لئے پرعزم ہے، ٹورنامنٹ14 دسمبر سے بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں شروع ہو گا جس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی ایک ورلڈ کلاس ٹورنامنٹ ہوگا جس میں قومی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کافی عرصہ سے قومی ٹیم نے انٹرنیشنل ایونٹ میں حصہ نہیں لیا تاہم کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ کی ہے، بالخصوص فزیکل فٹنس اور ٹیکٹیکل انڈر سٹینڈنگ شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ تربیت سے کھلاڑیوں کے کھیل اور پرفارمنس میں کافی بہتری آئی ہے۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ شائقین ہاکی کو اس ایونٹ میں شاندار کھیل دیکھنے کو ملے گا۔ایشین چیمپینز ٹرافی میں چھ ایشیائی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں میزبان ملک بنگلہ دیش سمیت پاکستان ، بھارت، جنوبی کوریا، جاپان اور ملائیشیا شامل ہیں۔ پاکستان ہاکی ٹیم 14 دسمبر کو اپنا پہلا میچ جاپان کے خلاف کھیلے گی جبکہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ پاکستان کا میچ 16 دسمبر کو ہوگا۔








