بھوبنیشور۔5دسمبر (اے پی پی):ارجنٹائن نے جرمنی کو 2کے مقابلے میں 4گولز سے شکست دے کر دوسری بار ایف آئی ایچ ہاکی جونیئرہاکی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا، ڈومین لوٹارو نے شاندار ہیٹ ٹرک کر کے ارجنٹائن کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ تیسری اور چوتھی پوزیشن کے میچ میں فرانس نے میزبان بھارت کو 1-3 گولز سے شکست دے دی۔ اتوار کو کھیلے گئے 12 ویں جونیئر عالمی …
ارجنٹائن نے جرمنی کو 2-4گولز سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ایف آئی ایچ جونیئر ہاکی ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا،ڈومین کی شاندارہیٹرک

مزید خبریں
بھوبنیشور۔5دسمبر (اے پی پی):ارجنٹائن نے جرمنی کو 2کے مقابلے میں 4گولز سے شکست دے کر دوسری بار ایف آئی ایچ ہاکی جونیئرہاکی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا، ڈومین لوٹارو نے شاندار ہیٹ ٹرک کر کے ارجنٹائن کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
تیسری اور چوتھی پوزیشن کے میچ میں فرانس نے میزبان بھارت کو 1-3 گولز سے شکست دے دی۔ اتوار کو کھیلے گئے 12 ویں جونیئر عالمی کپ کے فائنل میں ارجنٹائن نے چھ بار کی عالمی چیمپیئن جرمنی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-4 گولز سے شکست دے کر دوسری بار جونیئر ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
ڈومین لوٹارو نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک سکور کی اور ارجنٹائن کو چیمپیئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس سے قبل کھیلے گئے تیسری اور چوتھی پوزیشن کے میچ فرانس نے بھارت کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔
فرانس کے ٹموتھی کلیمنٹ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کی۔ پانچویں اور چھٹی پوزیشن کے میچ میں ہالینڈ نے بیلجئیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4-6 گولزسے شکست دے دی، ہالینڈ کی طرف سے بکینز نے ہیٹ ٹرک بنائی۔
ساتویں اور آٹھویں پوزیشن کے میچ میں سپین نے ملائشیا کے خلاف بآسانی 1-4 گولز سے فتح حاصل کی۔








