کراچی۔6دسمبر (اے پی پی):آل کراچی شہید خالد لاشاری یادگاری فٹ بال چیلنج کپ میں ینگ اقبال فٹ بال کلب ملیر نے یاسین سٹار ڈالمیا کو شکست دیدی۔ بلوچ یونین فٹ بال گرائونڈ پر جاری یادگاری فٹ بال چیلنج کپ 2021'' میں کھیلے گئے دوسرے رائونڈ کے میچ میں کپتان عابد کی قیادت میں کراچی کی مضبوط ٹیم ینگ اقبال فٹ بال ٹیم ملیر نے مد مقابل یاسین سٹار ڈالمیا کو …
یادگاری فٹ بال چیلنج کپ،ینگ اقبال فٹ بال کلب ملیر نے یاسین سٹار ڈالمیا کو شکست دیدی

مزید خبریں
کراچی۔6دسمبر (اے پی پی):آل کراچی شہید خالد لاشاری یادگاری فٹ بال چیلنج کپ میں ینگ اقبال فٹ بال کلب ملیر نے یاسین سٹار ڈالمیا کو شکست دیدی۔ بلوچ یونین فٹ بال گرائونڈ پر جاری یادگاری فٹ بال چیلنج کپ 2021” میں کھیلے گئے دوسرے رائونڈ کے میچ میں کپتان عابد کی قیادت میں کراچی کی مضبوط ٹیم ینگ اقبال فٹ بال ٹیم ملیر نے مد مقابل یاسین سٹار ڈالمیا کو سخت مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
چیلنج کپ میں شاندار پر فارمنس پر ینگ اقبال فٹ بال کلب ملیر کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی اورجنرل سیکریٹری محمد سلیمان پٹنی نے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ کھلاڑی اپنی کارکردگی کو مستقبل میں جاری رکھیں گے۔








