اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے لندن میں آئی ایم او کنونشن کے موقع پر قطر کے وزیر ٹرانسپورٹ جاسم بن سیف سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر پاکستان اور قطر نے آئی ایم او کے انتخابات میں ایک دوسرے کے امیدواروں کی حمایت اور میری ٹائم سیکٹر میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے ۔ علی زیدی نے آئی ایم …
وفاقی وزیر سید علی حیدر زیدی کی قطر کے وزیر ٹرانسپورٹ جاسم بن سیف سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے لندن میں آئی ایم او کنونشن کے موقع پر قطر کے وزیر ٹرانسپورٹ جاسم بن سیف سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر پاکستان اور قطر نے آئی ایم او کے انتخابات میں ایک دوسرے کے امیدواروں کی حمایت اور میری ٹائم سیکٹر میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے ۔ علی زیدی نے آئی ایم او کنونشن سائیڈ لائن پر انٹر نیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل کیٹک لم سے بھی ملاقات کی ہے ۔








