اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی وسطی مالی میں امن فوجیوں پر حملے کی مذمت

104
اقوام متحدہ کی مالی میں ہونے والے دھماکے کی مذمت، ملوث افرا کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

اقوام متحدہ۔9دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے لاجسٹک قافلے پر دیسی ساختہ بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ،

اس واقعے میں ٹوگو سے تعلق رکھنے والے سات فوجی ہلاک اور تین شدید زخمی ہوئے تھے۔ چینی خبر رساں ادارے نے ترجمان سٹیفن دوجارک کےایک بیان حوالے سے بتایا کہ سیکرٹری جنرل نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ٹوگو کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا ہےاور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن دستوں کو نشانہ بنانے والے حملے بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی جرائم بن سکتے ہیں۔ انہوں نے مالی کے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان حملوں کے مرتکب افراد کی شناخت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں تاکہ انہیں جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔