انڈر 19 ایشیا کپ جمعرات سے  شروع ہو گا، پاکستان اپنا پہلا میچ افغانستان کے خلاف کھیلے گا

دبئی۔22دسمبر (اے پی پی):اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ جمعرات سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شروع ہو گا جس میں آٹھ ایشیائی ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز افغانستان کے خلاف میچ سے کرے گی، روایتی حریف بھارت سے مقابلہ 25 دسمبر کو ہو گا۔ ایشیا کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام انڈر 19ایشیا کپ کے دلچسپ مقابلوں کا آغاز (کل) …

دبئی۔22دسمبر (اے پی پی):اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ جمعرات سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شروع ہو گا جس میں آٹھ ایشیائی ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز افغانستان کے خلاف میچ سے کرے گی، روایتی حریف بھارت سے مقابلہ 25 دسمبر کو ہو گا۔ ایشیا کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام انڈر 19ایشیا کپ کے دلچسپ مقابلوں کا آغاز (کل) جمعرات کو یو اے ای میں ہو رہا ہے۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی آٹھ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات اور افغانستان جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، کویت، نیپال اور سری لنکا کی انڈر 19 ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز تین میچ کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں یو اے ای اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گا،

دوسرا میچ بنگلہ دیش اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں پاکستان اور افغانستان کی انڈر 19 ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ 25 دسمبر کو روایتی حریف بھارت جبکہ تیسرا اور آخری میچ 27 دسمبر کو یو اے ای کے خلاف کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 30 دسمبر جبکہ فائنل آئندہ سال یکم جنوری کو کھیلاجائے گا۔