لاہور۔27دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی زیرصدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس پیر کو منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان، یونیورسٹیز کے ڈائریکٹر سپورٹس،چیف کنسلٹنٹ سپورٹس بورڈ پنجاب محمد حفیظ بھٹی ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں 10جنوری سے ہونیوالے کامیاب جوان پروگرام سپورٹس ایونٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون …
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تعلیمی اداروں سے سپورٹس کا ٹیلنٹ نکالیں گے،پنجاب حکومت اور سپورٹس فیڈریشنز سے مل کر ایونٹ کرارہے ہیں،معاون خصوصی عثمان ڈار

مزید خبریں
لاہور۔27دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی زیرصدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس پیر کو منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان، یونیورسٹیز کے ڈائریکٹر سپورٹس،چیف کنسلٹنٹ سپورٹس بورڈ پنجاب محمد حفیظ بھٹی ودیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں 10جنوری سے ہونیوالے کامیاب جوان پروگرام سپورٹس ایونٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تعلیمی اداروں سے سپورٹس کا ٹیلنٹ نکالیں گے،پنجاب حکومت اور سپورٹس فیڈریشنز سے مل کر ایونٹ منعقد کرارہے ہیں،کامیاب جوان پروگرام سپورٹس ایونٹس کے لئے مردوخواتین کی 12 کھیلوں کو منتخب کیا گیا ہے۔
جو ٹیلنٹ سامنے آئے گا اس کی دیکھ بھال کریں گے،سپورٹس کے ٹیلنٹ کو ضائع نہیں ہونے دیں گے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے مکمل تعاون کریں گے، سپورٹس ایونٹس کے لئے بہترین سپورٹس سہولیات فراہم کی جائیں گے، سپورٹس کلچر کے لئے ملک کر کام کریں گے۔








