ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 33.1 فیصد کااضافہ

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 33.1 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ جولائی تا نومبرتک کی مدت میں ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 24.2 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال …

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 33.1 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ جولائی تا نومبرتک کی مدت میں ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 24.2 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 33.1 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 18.1 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔نومبر 2021 میں ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 4.6 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ گزشتہ سال نومبر میں ہالینڈسے ترسیلات زر کا حجم 3.3 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیاتھا۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سمندرپار پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں مجموعی طورپر9.7 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

مزید خبریں