چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 7 جنوری سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):پاک سپورٹنگ فٹ بال کلب اسلام آباد کے زیراہتمام چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 7 جنوری سے کراچی کمپنی فٹ بال گرائونڈ اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ آرگنائزنگ سیکرٹری شفقت رضا نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اسلام آباد کے تمام رجسٹرڈ کلبوں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں لہذا ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیموں …

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):پاک سپورٹنگ فٹ بال کلب اسلام آباد کے زیراہتمام چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 7 جنوری سے کراچی کمپنی فٹ بال گرائونڈ اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ آرگنائزنگ سیکرٹری شفقت رضا نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اسلام آباد کے تمام رجسٹرڈ کلبوں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں

لہذا ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیموں کے عہدیدار 3 جنوری تک اپنی، اپنی ٹیموں کی شرکت کی تصدیق کرواسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم پر پی ایف ایف قوانین کے مطابق کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کو احسن طریقے سے منعقد کرنے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں۔