لاہور۔28دسمبر (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 کی سلیکشن کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی ممکنہ 36 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے، یہ تمام کھلاڑی 10 سے 19 جنوری تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں شیڈول سات میچز پر مشتمل سہ فریقی سیریز میں شرکت کریں گی، ان 36 کھلاڑیوں کو دو ٹیموں میں تقسیم کیا جائے گا۔ 36 ممکنہ کھلاڑیوں میں ایمن انور، …
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 کی سلیکشن کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی ممکنہ 36 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا

مزید خبریں
لاہور۔28دسمبر (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 کی سلیکشن کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی ممکنہ 36 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے، یہ تمام کھلاڑی 10 سے 19 جنوری تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں شیڈول سات میچز پر مشتمل سہ فریقی سیریز میں شرکت کریں گی،
ان 36 کھلاڑیوں کو دو ٹیموں میں تقسیم کیا جائے گا۔ 36 ممکنہ کھلاڑیوں میں ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، انوشہ ناصر، عائشہ بلال، عائشہ نسیم، عائشہ ظفر، ناہیدہ خان، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فریحہ محمود، فاطمہ ثنا خان، غلام فاطمہ (فٹنس سے مشروط)، گل فیروزہ، ارم جاوید، جویریہ رف، جویریہ خان، کائنات حفیظ، کائنات امتیاز (فٹنس سے مشروط)،
ماہم طارق، منیبہ علی، نجیہ علوی، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، صبا نذیر، صدف شمس، سعدیہ اقبال، صائمہ ملک، سدرہ امین، سدرہ نواز، سیدہ عروب شاہ، طوبہ حسن اور ام ِہانی شامل ہیں۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان 25 جنوری کو کیا جائے گا۔آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 چار مارچ سے تین اپریل تک نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔








