اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):خزانہ ڈویژن نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا بورڈ تمام ضروری اقدامات مکمل ہونے کے بعد پاکستان کے لیے نئی قسط کی منظوری دے گا۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جونہی پاکستان کی طرف سے پیشگی کارروائیاں مکمل ہو جائیں گی، جس پر حکومت سخت زور دے رہی ہے، آئی ایم ایف بورڈ اس پر منظوری کے لیے غور کرے گا۔
پریس کے ایک حصے میں شائع ہونے والی ایک خبر کی وضاحت کرتے ہوئے وزارت خزانہ نے کہا کہ ایک انگریزی روزنامہ میں شائع ہونے والی خبر کہ حکومت کو منی بجٹ کی منظوری سے پہلے آئی ایم ایف اجلاس کی کوئی جلدی نہیں ہے، گمراہ کن خبر ہے۔