حکومت بہت جلد قومی اسمبلی سے فنانس بل منظور کرائے گی جس کے بعد اسے حتمی عمل کے لیے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا‘ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نےکہا ہے کہ حکومت بہت جلد قومی اسمبلی سے فنانس بل منظور کرائے گی جس کے بعد اسے حتمی عمل کے لیے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ نیا ٹیکس ایڈجسٹبل اور ریفنڈ ایبل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت مستقبل میں ٹیکس لگانے اور مختلف اشیاء کی …

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نےکہا ہے کہ حکومت بہت جلد قومی اسمبلی سے فنانس بل منظور کرائے گی جس کے بعد اسے حتمی عمل کے لیے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ نیا ٹیکس ایڈجسٹبل اور ریفنڈ ایبل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت مستقبل میں ٹیکس لگانے اور مختلف اشیاء کی پیداوار کے لیے قومی معیشت کو دستاویز ی شکل دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اشیاء کی قیمتوں میں جلد ہی کمی کی جائے گی کیونکہ حکومت نے عام لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے لگژری آئٹمز پر ٹیکس کے حجم میں اضافہ کیا ہے۔ کووڈ۔19 وبائی امراض کی وجہ سے بیشتر ممالک کو مہنگائی کا مسئلہ درپیش ہےلیکن اب اس مسئلے پر بتدریج قابو پایا جا رہا ہے۔

حکومت قومی کرنسی کی قدر میں کمی کو کنٹرول کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔اسٹیٹ بینک کا ایکٹ منظوری کے لیے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا تاہم حتمی منظوری میں کچھ وقت لگے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ سے ملک کی برآمدات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید خبریں