اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے ماہ دسمبر میں برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں اضافہ نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ منگل کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مچھلی اور متعلقہ مصنوعات، پلاسٹکس، سیمنٹ، کاٹن فیبرک اور چاول کی برآمدات میں تیزی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش، …
دسمبر کے دوران ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،عبدالرزاق داؤد

مزید خبریں
اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے ماہ دسمبر میں برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں اضافہ نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
منگل کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مچھلی اور متعلقہ مصنوعات، پلاسٹکس، سیمنٹ، کاٹن فیبرک اور چاول کی برآمدات میں تیزی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش، تھائی لینڈ، سری لنکا، ملائیشیا، قزاخستان کو برآمدات میں اضافہ ہوا ہے ۔ مردانہ گارمنٹس، ہوم ٹیکسٹائل، چاول، لیڈیز گارمنٹس، جرسی اور ٹی شرٹ کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ روایتی مارکیٹوں میں امریکا ، چین، ہالینڈ اور سپین کو برآمدات میں اضافہ ہوا جبکہ برطانیہ، جرمنی، افغانستان، روس اور سعودی عرب کو برآمدات میں کمی ہوئی ہے ۔فروٹ، سبزیوں اور سرجیکل آلات کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔








