اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):ملک میں تجارت کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک میں تجارت کے شعبہ میں 14.3 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت …
ملک میں تجارت کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی، فورٹ پولیو اورمجموعی سرمایہ کاری میں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):ملک میں تجارت کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
سرمایہ کاری بورڈ اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک میں تجارت کے شعبہ میں 14.3 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 72.02 فیصدکم ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں تجارت کے شعبہ میں 24.6 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی تھی۔ نومبر2021 میں ملک میں تجارت کے شعبہ میں منفی دولاکھ ڈالرکی ایف ڈی آئی ریکارڈکی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جاری مالی سال کے دوران پورٹ فولیوسرمایہ کاری میں اضافہ کا رحجان رہاجبکہ مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں 72.9 فیصد کی شرح سے نموریکارڈکی گئی، جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 455.5 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 263.4 ملین ڈالرتھا۔








