لاہور۔11جنوری (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ہرجمعہ کا دن اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقاتوں کیلئے مختص کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک وقوم کا سر مایہ ہیں ،ان کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا،میں سمجھتاہوں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اسمبلیوں میں بھی نشستیں مختص ہونی چاہیے ،کوئی شک نہیں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا بھی وزیر اعظم عمران خان کی …
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا جمعہ کا دن اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقاتوں کیلئے مختص کرنے کا اعلان

مزید خبریں
لاہور۔11جنوری (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ہرجمعہ کا دن اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقاتوں کیلئے مختص کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک وقوم کا سر مایہ ہیں ،ان کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا،میں سمجھتاہوں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اسمبلیوں میں بھی نشستیں مختص ہونی چاہیے ،کوئی شک نہیں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا بھی وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کا تاریخی اقدام ہے ،تاریخ میں پہلی بار لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ میں اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز سننے کے لئے سپیشل ججز کام کر رہے ہیں۔
وہ منگل کو گور نر ہا وس لاہور میں وائس چیئر مین اوورسیز کمیشن پنجاب سید مخدوم طارق ،کوارڈی ٹو گور نر پنجاب برائے اوورسیزپاکستانی فاروق ارشد سمیت مختلف ممالک سے آنیوالے اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں خود بھی بر طانیہ میں اوورسیز پاکستانی رہا ہوں اور میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ ہوں، اس لیے گور نر ہاوس کے دروازے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے کھلے ہیں، ہم نے گور نر ہا وس میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے جمعہ کا دن مختص کر دیا ہے مگر ہنگامی معاملات پر کسی بھی اوورسیز پاکستانی مجھ سے مل سکتے ہیں ،میں پہلے بھی اپنے اوورسیز پاکستانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہوں اور آئند بھی ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہوں گا۔
چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں سے گور نر ہا وس میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران وائس چیئر مین اوورسیز کمیشن پنجاب سید مخدوم طارق اور متعلقہ افسران بھی موجود ہوں گے ، ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو جلد ازجلد حل کیاجائے اور کسی بھی اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کی اجازت نہیں دی جائے گی، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے جواقدامات کیے ہیں ان کی ماضی میں کوئی اور مثال نہیں ملتی ،ملکی تاریخ میں پہلی بار اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کا پنجاب میں فیصلہ سالوں نہیں مہینوں میں ہو رہا ہے اور عدالتوں میں سپیشل ججز اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز سن رہے ہیں ۔
چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا کافی نہیں ان کو اسمبلیوں میں نمائندگی بھی ملنی چاہیے، آزاد کشمیر میں بھی اوورسیز پاکستانیوں کی نشستوں میں اضافہ کیا جائے، اوورسیز پاکستانی ملک وقوم کا فخر ہیں ،ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں ،اوورسیز پاکستانی جس کسی ملک میں رہتے ہیں وہاں کی سیاست میں بھرپور حصہ لیں،
بھارت کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کو یورپی ممالک کی سیاست میں بھی آگے بڑھنا ہوگا،مجھے خوشی ہے کہ بر طانیہ کی سیاست میں پاکستانی بھارت کے مقابلے میں زیادہ کامیاب ہو رہے ہیں اور بر طانیہ میں اوورسیز پاکستانیوں کاسیاسی اثر بھی بڑھ رہا ہے ۔








