پاکستان اور قطر کےدرمیان ایل این جی ٹرمینل کا معاہدہ رواں ماہ کے آخر میں ہو گا،وزارت بحری امور

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی ٹرمینل کا معاہدہ رواں ماہ کے آخر میں ہو گا۔ وزارت بحری امورسے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور قطر کے وزیر مملکت برائے توانائی و سی ای او قطر انرجی سعد شیریدہ الکعبی کے ساتھ وڈیو کانفرنس کی۔ وفاقی سیکرٹری بحری امور، سیکرٹری پٹرولیم، چیئرمین اوگرا اور دیگر حکام نے بھی …

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی ٹرمینل کا معاہدہ رواں ماہ کے آخر میں ہو گا۔ وزارت بحری امورسے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور قطر کے وزیر مملکت برائے توانائی و سی ای او قطر انرجی سعد شیریدہ الکعبی کے ساتھ وڈیو کانفرنس کی۔

وفاقی سیکرٹری بحری امور، سیکرٹری پٹرولیم، چیئرمین اوگرا اور دیگر حکام نے بھی وڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر قطری وزیر نے پورٹ قاسم میں بننے والے نجی ایل این جی ٹرمینل میں شیئر ہولڈر بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قطر انرجی پورٹ قاسم پر قائم کئے جانے والے نجی شعبے کے ایل این جی ٹرمینل میں شیئر ہولڈر ہوگی۔

پورٹ قاسم میں ایل این جی ٹرمینل بنانے کے لئے جنوری کے آخر میں حتمی معاہدہ ہوگا۔ قطری وزیر سعد شیریدہ الکعبی دورہ پاکستان میں معاہدے پر دستخط کریں گے۔قطر کی طرف سے ایل این جی سیکٹر میں پاکستان کی حمایت کا اعادہ بھی کیا گیا ہے۔

مزید خبریں