ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر23901.4 ملین ڈالر ہو گئے، سٹیٹ بنک اعلامیہ

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر23901.4 ملین ڈالر ہو گئے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق 7 جنوری 2022 کو ملک کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 23901.4 ملین ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 17597.9 ملین ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 6303.5 ملین ڈالر تھے۔ اس …

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر23901.4 ملین ڈالر ہو گئے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق 7 جنوری 2022 کو ملک کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 23901.4 ملین ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 17597.9 ملین ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 6303.5 ملین ڈالر تھے۔ اس طرح ملک میں زرمبادلہ کل ذخائر 23901.4 ملین ڈالر ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 7 جنوری 2022 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایس بی پی کے ذخائر میں 88 ملین ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی۔ جس کے بعد مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 17597.9 ملین ڈالر تک آگئے۔

 

مزید خبریں