راولپنڈی۔26جنوری (اے پی پی):سری لنکا کے وزیر تجارت ڈاکٹر بندولہ گونا وردھنے نے کہاہے کہ پاک سری لنکا تجارتی حجم بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے ، سری لنکا کے ایکسپورٹرز پاکستان میں ٹیکسٹائل، الیکٹرانک مصنوعات اور ناریل کی اشیاءبرآمد کر سکتے ہیں، سری لنکا پاکستان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ 2005 میں طے پایا، تاہم ایف ٹی اے کے ثمرات حقیقی صلاحیت سے کم ہیں۔ان میں اضافے …
پاک سری لنکا تجارتی حجم بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے ، سری لنکا کے وزیر تجارت کی راولپنڈی چیمبر کے دورہ کے موقع پر گفتگو

مزید خبریں
راولپنڈی۔26جنوری (اے پی پی):سری لنکا کے وزیر تجارت ڈاکٹر بندولہ گونا وردھنے نے کہاہے کہ پاک سری لنکا تجارتی حجم بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے ، سری لنکا کے ایکسپورٹرز پاکستان میں ٹیکسٹائل، الیکٹرانک مصنوعات اور ناریل کی اشیاءبرآمد کر سکتے ہیں، سری لنکا پاکستان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ 2005 میں طے پایا، تاہم ایف ٹی اے کے ثمرات حقیقی صلاحیت سے کم ہیں۔ان میں اضافے کی ضرورت ہے ۔
آر سی سی آئی ترجمان نے بتایاکہ ان خیالات کااظہار انہوں نے وفد کے ہمراہ راولپنڈی چیمبر کے دورے کے موقع پر کیا ۔ان کے ہمراہ سٹیٹ منسٹر برائے علاقائی تجارت تھراکا بالا سوریا ہائی کمشنر موہن وجے وکرما ، سری لنکا میں تعنیات کمرشل قونصلر مز اسما ،ڈائریکٹر اکنامک افئیرز پروفیسر ڈاکٹر سج مینڈس ، اعلی تجارتی و سفارتی حکام بھی تھے ۔
سری لنکا کے وزیر مملکت برائے علاقائی تعاون تھاراکا بالاسوریا نے اس موقع پرکہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان500 ملین ڈالر کی تجارت تو قع سے بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں کپڑے کی صنعت میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ پاکستان سری لنکا کا دیرنہ دوست ہے،جس نے ہر مشکل وقت میں سری لنکا کا ساتھ دیا۔انہوں نے بتایاکہ پاکستانی سرمایہ کاروں کیلئے اسپیشل اکنامک زون بنائے گئے ہیں۔








